دلچسپ و عجیب

تین 3سال سے قید سعودی شہزادی رہا سعودی حکومت نے ان پر کیا الزام لگایا جانیں

ریاض سعودی عرب میں گزشتہ تین برس سے زیر حراست شہزادی بسمہ بنت سعود کو علالت کے باعث رہا کردیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 57 سالہ بسمہ بنت سعود کو بیٹی کے ہمراہ مارچ 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔بسمہ بنت سعود دوران حراست مزید بیمار ہوگئیں تاہم انھوں نے احتجاجاً علاج کرانے سے انکار کردیا۔ دن بہ دن ان کی طبیعت بگڑتی گئی جس پر 2020 میں سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے بیمار شہزادی کو رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیم القسط نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ شہزادی بسمہ بنت سعود کو تین سال بعد طبیعت کی ناسازی کے باعث بیٹی کے ہمراہ رہا کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شہزادی بسمہ بنت سعود کو اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ بیٹی کے ہمراہ علاج کے غرض سے سوئٹزرلینڈ جارہی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button