تازہ تریننیشنل خبریں

قرض کی درخواست مسترد ہونے پر آدمی نے بینک کو ہی آگ لگادی

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شخص نے قرض کی درخواست مسترد ہونے پر طیش میں آکر بینک کو آگ لگادی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ضلع ہویری میں 33 سالہ وسیم حضرت صاحب ملا نے بینک میں قرضے کی درخواست دی تھی ۔ بینک عملے نے شرائط پوری نہ ہونے کی بنا پر اس کی درخواست مسترد کردی جس پر وہ طیش میں آگیا۔ اتوار کی رات ملزم نے بینک کی ایک کھڑکی توڑی اور عمارت کے اندر داخل ہوگیا جہاں اس نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں 12 لاکھ روپے نقدی، پانچ کمپیوٹر، پنکھے، بتیاں، پاس بک پرنٹر، کیش کاؤنٹنگ مشین، دستاویزات، سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر اشیا خاکستر ہوگئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button