تازہ تریندلچسپ و عجیب

10مارچ ۔۔۔ تاریخ کے آئینے میں

آج کے دن 1959کو ”تبت“نے چین کے قبضے کیخلاف ”دلائی لامہ“ کے سمر پیلس کو گھیر لیا ۔تبت پر چین کا قبضہ 1950 میں شروع ہوا، جب اس کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستوں نے تبت پر حملہ کیا۔کمیونسٹوں کے چین پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے ایک سال بعد تبت کی حکومت نے چینی دباو¿ میں آکر ایک معاہدے پر دستخط کیے جس نے تبت پر روحانی پیشوا”دلائی لامہ “کی طاقت کو یقینی بنایا۔ چینی قبضے کے خلاف مزاحمت اگلے کئی سالوں میں مستقل طور پر قائم ہوئی، جس میں 1956 میں مشرقی تبت کے کئی علاقوں میں بغاوت بھی شامل تھی۔ دسمبر 1958 تک دارالحکومت لہاسا میں بغاوت عروج پر تھی اور پیپلز لیبریشن آرمی کی کمانڈ نے دھمکی دی کہ شہر پر بمباری کر دی جائے گی۔

10*مارچ 1876 کو پہلی ٹیلی فون کال کی گئی۔ ٹیلی فون کے امریکی موجد الیگزینڈر گراہم بیل نے پہلی ٹیلی فون کال کی، یاد رہے گراہم بیل اپنی بہری والدہ اور بیوی کیلئے سننے کا آلہ بنانے کیلئے کوشش کر رہے تھے جس دوران انہوں نے ٹیلی فون ایجا دکیا ۔ گراہم بیل نے اپنی اس ایجاد سے حاصل ہونے والی کمائی بہروں کے اداروں کیلئے خرچ کر دی .*

آج اسامہ بن لادن کا جنم دن بھی ہے۔ اسامہ بن لادن 10مارچ 1957کو سعودی عرب میں پیدا ہوئے ۔ اسامہ بن لادن کا تعلق سعودی عر ب کے مشہور بزنسمین گھرانے سے تھا ۔سعودی عرب کی مشہور تعمیراتی کمپنی ”بن لادن “ان کے والد کی تھی۔اسامہ بن لادن نے سویت وار میں افغانستان کا ساتھ دیا اور ”القائدہ “ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اسامہ بن لادن ایک عرصے تک امریکا کی انتہائی مطلوب شخصیت بھی رہے ۔

10*مارچ 1906کو فرانس میں کان کنی کے دوران کان میں آگ لگ گئی جس سے کان میں بڑے پیمانے پر دھماکے ہونے لگے ۔ آتشزدگی اور کان میں دھماکوں سے ایک ہزار سے زائد کان کن جاں بحق ہو گئے جبکہ اتنے ہی زخمی ہو گئے۔ کان میں اس وقت 2ہزار کے قریب لوگ کام کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن میں 40سے زائد ریسکیو اہلکار بھی جاں بحق ہو گئے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button