تازہ ترینلائف سٹائل

کیا ہریتک روشن مبینہ گرل فرینڈ صبا آزاد سے شادی کرنے والے ہیں؟ قریبی دوست نے نے اندر کی خبر دے دی

بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن اور صبا آزاد کو کچھ عرصہ پہلے ایک ریسٹورنٹ میں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے مارکیٹ میں مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ دونوں کو ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے بھی دیکھا گیا ہے جب کہ دونوں کی ہی ایک دوسرے کی فیملیز کے ساتھ تصویریں بھی سامنے آئی ہیں جس کے بعد یہ اندازے قائم کیے جانے لگے ہیں کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔

اس حوالے سے جوڑی کے قریبی دوست نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہریتک اور صبا ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب آچکے ہیں، ہریتک کی فیملی نے صبا کو اچھے طریقے سے قبول کیا ۔ خاص طور پر ہریتک کی فیملی ان کے گانے کو پسند کرتی ہے، حال ہی میں جب وہ ہریتک کے گھر گئیں تو وہاں انہوں نے گانے بھی گائے۔ دوست کے مطابق دونوں ایک دوسرے کے قریب تو ضرور ہیں لیکن شادی کے معاملے میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتے ۔جوڑی کے قریبی دوست نے بتایا کہ صبا آزاد کی ہریتک کی سابق بیوی سوزین خان کے ساتھ بھی گہری دوستی ہے اور دونوں رابطے میں ہیں۔ ہریتک کے بچوں نے بھی صبا کو قبل کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button