تازہ تریننیشنل خبریں

شہباز شریف اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت، حمزہ شہباز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ایف آئی اے کورٹ لاہور میں ہوئی ، حمزہ شہباز کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وکیل اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ۔ ایف آئی اے عدالت نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے خود آج کیس رکھوایا تھا ۔ محمد عثمان کا وکیل کون ہے ، جونیئر نے جواب دیا کہ محمد عثمان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کی معاونت کر رہےہیں ۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے درخواست دیں اور پھر غائب ہو جائیں ، بحث کریں یا درخواست واپس لیں ، کیا میں بیٹھا رہوں ، کچھ نہ کروں اور صف تاریخیں ہی دیتا رہوں ؟۔

شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ میں کچھ گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں ، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ اس کیس میں کس حیثیت سے ہیں ؟، وکیل امجد پرویز نے جواب دیا کہ میں شہباز شریف کی نمائندگی کرتا ہوں ، ہمیں بینک ملازمین کے بیانات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں ۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا تفتیشی ٹیم نےبینک ملازمین کے بیانات قلمبند کئے َ، تفتیشی ٹیم کی جانب سے بتایا کہ بیانات قلمبند کئے مگر وہ چالان میں گواہ نہیں ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button