تازہ ترینلائف سٹائل

"جتنا جلدی اچھا انسان مل جائے، شادی کر لوں گی” رشتہ کی تلاش، اداکارہ سونیا حسین نے اعلان کردیا

اداکارہ سونیا حسین کو نکاح کیلئے ایک اچھا انسان درکار ہے، کہتی ہیں جتنی جلدی ایک اچھا انسان مل جائے گا، شادی کر لوں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں سونیا حسین نے شادی سے متعلق سوال پر ایک اچھے انسان کی وضاحت کرنے کو مشکل قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک اچھا انسان وہ ہے جسے بات کرنی آتی ہو کیوں کہ ذوق ظرافت کا ہونا بہت ضروری ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر ایک لڑکے میں ساری خوبیاں ہوں لیکن اسے بات کرنے کا سلیقہ نہ ہو تو معنی نہیں رکھتا، مجھے ایسے لڑکے سخت ناپسند ہیں جو اپنی ذات کیلئے جنونی ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button