تازہ تریننیشنل خبریں
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عہدے سے مستعفی ہو گئے
اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ، انہوں نے استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کر دیا ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اٹارنی جنرل نے اپنے استعفے میں کہا کہ فروری 2020 سے اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں جس کیلئے عمران خان کا شکر گزار ہوں ، میں نے اس عرصے میں لگن سے کام کیا مگر اب اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں ۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ وہ مستعفی ہونا چاہتے تھے مگر اس کیس کے دوران استعفے کا مطلب میدان سے فرار ہونا ہے ، یہ ان کا بطور اٹارنی جنرل آخری کیس ہوگا۔