ارسلان خالد نے خواتین صحافیوں کیخلاف بدبودار ٹرینڈز چلوائے ، افشاں مصعب
خاتون صحافی افشاں مصعب نے عمران خان کے فوکل پرسن ارسلان خالد کے گھر پر چھاپے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ارسلان خالد نےخواتین صحافیوں کے خلاف بدبودار ٹرینڈزچلوائے۔
ارسلان خالد غلیظ عمرانسٹ ہےجس نےخواتین صحافیوں کے خلاف بدبودار ٹرینڈزچلوائے۔جبری گمشدگیوں کوجھوٹ بتایا،سوشل میڈیاپر Dissident آوازکو ریپ تھریٹس کی سرپرستی کی۔ #MNS اور #BBZ کےخلاف گٹر کھولے، ناقدین پرمذہب کارڈچلوایا
لیکن اس کےخلاف قانونی کاروائی کےعلاوہ کسی عمل کی حمایت ممکن نہیں— افشاں مصعب (@AfshanMasab) April 10, 2022
ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں افشان مصعب نے کہا کہ ارسلان خالد نے جبری گمشدگیوں کوجھوٹ بتایا،سوشل میڈیاپر ریپ تھریٹس کی سرپرستی کی، ناقدین پرمذہب کارڈچلوایا لیکن اس کےخلاف قانونی کارروائی کےعلاوہ کسی عمل کی حمایت ممکن نہیں۔
قومی اسمبلی کے 11 اپریل کو ہونےو الے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا