تازہ تریننیشنل خبریں

شیخ رشید کا آج رات لال حویلی کی بالکونی سے عمران خان سے اظہار یکجہتی کا اعلان

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج شب عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آج مورخہ 10 اپریل بروز اتوار رات 9 بجے میں لال حویلی کی بالکونی سے اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کروں گا۔


سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ آج رات 9 بجے لال حویلی راولپنڈی سے عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کروں گا۔ ان شاءاللّٰہ۔

یادرہے کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے، وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button