آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف غلاظت بھری مہم کس نے چلائی، کونسے صحافی اور کون کونسی حکومتی شخصیات؟ گھیرا تنگ ہوگیا
سوشل میڈیا پر مختلف اوقات میں مختلف اداروں یا ان سے وابستہ افراد کیخلاف مہم چلتی رہتی ہیں اور اب آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف مہم چلانے والے افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرلیاگیا۔
سینئر صحافی سید طلعت حسین نے بتایا کہ ” وہ لوگ جنہوں نے دلائل کے ساتھ موجودہ آر می چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف غلیظ مہم چلائی ، اب ان پر فوکس ہے ، ذرائع بتاتے ہیں کہ اس مہم میں دو مشیر ،وزراء، خود عمران خان ، تین اینکرز، ایک بیوروکریٹ اور سوشل میڈیا ٹیم شامل ہے، کچھ ہینڈلرز نے بھی اپنا حصہ ڈالااور یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے”۔
Those who ran arguably the dirtiest campaign against the sitting army chief and DG ISI r now in focus. Sources tell of the campaign trail involving 2 advisors/ministers, Imran himself, 3 anchors, 1 bureaucrat and core social media team. Some handlers as well. Serious business.
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) April 10, 2022
یادرہے کہ عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے جس دوران چھاپہ مار ٹیم لیب ٹاپ ، موبائیل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے کر ساتھ لے گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو ڈاکٹر ارسلان خالد ان کی ڈیجیٹل میڈیا مہم کو سنبھال رہے تھے۔اس سے پہلے وہ پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشنز کے سربراہ کے طور پر کام کر چکے ہیں ۔