پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے اپنے اور فیملی کیلئے محفوظ راستہ مانگ لیا، نجم سیٹھی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری منٹ میں اہم پیشرفت ہو رہی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے

اپنے اور اپنے اہل خانہ کیلئے محفوظ راستہ مانگ لیا ہے۔ نجم سیٹھی نے ان خیالات کا اظہار صحافی مرتضیٰ علی شاہ کے ٹویٹ کے جواب میں کیا اور کہا کہ وہ ان کی خبر کی تصدیق کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ علی شاہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہیں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان سٹیپ ڈاؤن کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن این آر او
مانگ رہے ہیں۔ عمران خان اس بات کی ضمانت چاہتے ہیں کہ ان کے، ان کے اہل خانہ اور ان کی کابینہ کے ارکان کے خلاف مقدمات درج نہیں کیے جائیں

گے مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق عمران خان اس وقت اپنے تحفظ اور پاکستان میں قیام کی ضمانت مانگ رہے ہیں، اس حوالے سے کئی بار مشاورت بھی کی جاچکی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button