ایک چرسی کا بھائی مر گیا تو اس نے ایک عجیب طریقہ سے اپنی بھابھی کو اطلاع دی
ایک چرسی کابھائی فوت ہوگیا تو اس کو بڑی پریشانی لگی کہ اب کیا کریں اور کیسے اپنی بھابھی کو یہ اطلاع دیں. خیر کچھ دیر سوچنے کے بعد اس کے دل میںایک خیال آیا . اس نے دوستوں سے کہا کہ میت کو اٹھاؤ اور گھر کے باہر رکھ دو جب تک میںآواز نہ دوںتو تم میت کو گھر میںمت لانا . دوستوں نے اس کے بھائی کی میت اٹھائی اور ویسے ہی کیا . اب چرسی گھر
میںگیا اور بھابھی سےکہنے لگا. بھابھی !بھائی نے سارے پیسے جوئے میں ہاردیئے، وہ بولی، اللہ اس کی زندگی برباد کرے، چرسی کہنے لگا۔۔۔ بھائی نے اپنا گھر بھی بیچ ڈالا ۔۔۔وہ بولی ، اللہ اس کی عمر کو روگ لگائے۔۔۔ چرسی پھر کہنے لگا، بھائی نے ایک
اور شادی کرلی ہے۔۔۔وہ بولی، اللہ کرے مرے ،میں اب اس کا مرا منہ بھی نہیں دیکھوں گی۔۔۔ چرسی نے باہر کے دروازے کی طرف منہ کیا اور زوردار آواز میں بولا۔۔۔بھائیو،اب میت اندر لے آؤ یوں اس نے سلیقہ سےبھائی کی میت کی اطلاع اپنی بھابھی کو دیں کہ اس کو بھی یقین ہو گیا کہ اس کی زبان انتہائی کالی ہے