اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ کسی کو ملک سے نہ جانے دیا جائے، ملک میں آئینی
بحران کے بعد یہ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومتی شخصیات اور سرکاری افسران کو بغیر این او سی بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔
اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس و انتظامیہ کے تمام افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے