سپریم کورٹ آف پاکستان کے 5 ججز سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کھولنے کے احکامات دیے تھے اور ججز کو سپریم کورٹ طلب کر لیا تھا ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔
درخواست کے مطابق سپریم کورٹ کا اجلاس صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا تھا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور امجد نیازی عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار نے توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا ہے گیا ہے کہ قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد پر اجلاس صبح ساڑھے دس بجے سے شروع ہوا تھا تاہم ابھی تک اسپیکر قومی اسمبلی اور امجد نیازی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے میں ناکام ہو گئے ہیں