شاہد آفریدی سیاست میں آنیوالے ہیں ؟ قومی آل رآونڈر نے خاموشی توڑ دی!! بڑی بات کہہ ڈالی
شاہد آفریدی سیاست میں آنیوالے ہیں ؟ قومی آل رآونڈر نے خاموشی توڑ دی!! بڑی بات کہہ ڈالی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے سے متعلق بتایا ہے۔ سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نیا ناظم آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوٸی ارادہ نہیں ہے۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ
جو بھی حکومت ہو اسے 5 سال پورے دینے چاہیے، 5 سال بعد کارکردگی کا جاٸزہ لینا چاہیے اور پھرپرفارمنس پر ہی ووٹ کے لئے عوام کے پاس جانا
چاہیے۔ سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ماضی میں غیر مسلم مسلمان اس لئے ہوئے کہ انھیں انصاف بہت پسند آیا لیکن اب ہمارا انصاف کا لیول کدھر کھڑا ہے یہ سوچنے کی بات ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ملک میں انصاف کی کمی ہے امیر اور غریب کےلیے ایک قانون ہونا چاہیے، اسلام ہمیں انصاف اور برابری کا درس دیتا ہے لیکن
جسٹس انڈیکس رول آف لاء کےمطابق انصاف کی فراہمی میں پاکستان 130ویں نمبر پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا آج ہم کہاں کھڑے ہیں، اللہ ہمارے مُلک پر رحم فرمائے اور انصاف کا بول بالا ہو۔
سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رمضان کرکٹ کراچی کی رونق ہے، پورے پاکستان سے رمضان کرکٹ کھیلنے کھلاڑی کراچی
آئے ہیں، کافی عرصے بعد کراچی دوبارہ روشن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا ناظم آباد میں عارف حبیب صاحب نے بہترین گراٶنڈ بنایا، نیا ناظم آباد کی پچ
ہماری ڈومیسٹک پچز سے اچھی ہے۔ پاک آسٹریلیا سیریز کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا، ہوم سیریز کا ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے،
پاکستان میں تگڑی پچز بنانا لازمی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ افتخار، آصف اور خوشدل کا کمبینیشن بہت اچھا ہے، ٹیم کی پرفارمنس تسلی بخش ہے، شکر ہے ایک سیریز ہم نے جیتی ہیں