کہانیاں

پھنکار

ایک بزرگ سے کسی سانپ نے بیعت کر لی تھی۔ انہوں نے اس سے یہ عہد لیا کہ کسی کو ڈسنا نہیں جانوروں نے جو دیکھا کہ یہ کسی کو کچھ کہتا ہی نہیں ہے تو نڈر ہو کر سب نے اس کو مارنااور تنگ کرنا شروع کر دیا۔ چند روز کے بعد وہ بزرگ کے پاس آیا تو دیکھا بہت ہی بری حالت میں ہے۔ پوچھا کیا حال ہے؟ کہا آپ نے کاٹنے

سے منع کر دیا تھا جانوروں کوجب یہ خبر ملی تو اب سب مجھے تنگ کرنے لگے۔فرمایا!’’میں نے کاٹنے سے ہی تو منع کیا ہے پھنکارنے سے تو منع نہیں کیا ہے، اب سے جوجانور پاس آئے فوراً پھنکار دیا کروکہ وہ بھاگ جائے۔اس روز سے غریب کو چین ملا اسی طرح بزرگوں

کو بھی چاہئے کہ کبھی کبھی پھنکار دیا کریں تاکہ لوگ بلاوجہ زیادہ تنگ نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button