پاکستان

کابینہ اجلاس: دھمکی آمیز خط اہم ملکی شخصیات سے شیئر کرنےکی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اہم ترین اجلاس میں دھمکی آمیز خط اہم ملکی شخصیات سے شیئر کرنے کی

منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اہم ترین فیصلہ وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، وفاقی کابینہ نے اس کی

متفقہ منظوری دے دی ہے۔ فیصلے کے تحت اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس سے دھمکی آمیز خط شیئر کیا جائے گا، یہ پہلا موقع ہوگا جبکہ کسی
آفیشل سیکریٹ کو اہم شخصیات سے شیئر کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد

دھمکی آمیز خط کو ڈی کلاسیفائیڈ کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اہم ترین ملاقات جاری ہے،

ملاقات میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان کو

تحریک عدم اعتماد سے متعلق طریقہ کار کو وضع کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا امکان ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم

عمران خان کا ابھی پارلیمنٹ ہاؤس آمد کا امکان ہے، پارلیمنٹ میں وزیراعظم عمران خان چیمبر کھول دیا گیا ہے اور چیمبر کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button