پاکستان

پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان قومی اسمبلی میں تیرہ جماعتی اتحاد پر برس پڑے

اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم خان تیرہ جماعتی اتحادپر برس پڑے،وزیر اعظم شہبازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگختم کرنے کا کہا تھا، ایوان میں جواب دیں تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے متعلق وزیر اعظم پاکستان کے حکم کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع نہیں ہوئی اب بھی سولہ سولہ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے

بجلی جارہی ہے یہ ایسا ہی ہم نے ایک بلا سے جان چھڑائی تو دوسری گلے پڑ گئی یوٹیلیٹی سٹورز پر جائیں تو چینی نہیں مل رہی مہنگائی پہلے سے بھی بڑھ گئی ہے غریب آدمی کہاں جائے، وزیر خارجہ مفتح اسمائیل ابھی تک اجلاس میں نہیں پہنچے ایوان میں آکر مہنگائی کے حوالے سے بتایا جائے کہ کیا وجوہات ہیں کہ مہنگائی پر قابو کیوں نہیں پایا جا رہا ایک شخص ملک کے اندر انتشار پیدا کر کے ملک کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button