پاکستان

عمران خان نے ایبٹ آباد جلسے میں شرکت کیلئے کس کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایبٹ آباد جلسے میں شرکت کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔عمران خان اسلام آباد سے ابیٹ آباد آئے اور واپس اسلام آباد بھی صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹرمیں گئے۔خیال رہے کہ عمران خان کیخلاف پہلے بھی صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر قومی احتساب بیورو (نیب) میں تحقیقات ہورہی ہیں۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان اسلام آباد سے ایبٹ آباد جلسے کیلئے آئے۔بیرسٹر سیف کے مطابق وزیر

اعلیٰ کی صوابدید ہے کہ وہ اپنے ساتھ کسے سوار کرتے ہیں، وزیراعلیٰ ایبٹ آباد سے واپس اسلام آباد گئے، وزیراعلیٰ کیساتھ سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی سفر کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button