پاکستان

ای سی سی نے آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 150 روپے سستا کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( آن لائن ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 950 روپے سیکم کرکے 800 روپے اور ویجی ٹیبل گھی پر 180 روپے فی کلو سبسڈی دینے کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں رمضان ریلیف پیکج کے تحت گندم،چینی کی قیمتوں پر نظرثانی کی گئی۔ای سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پسے ہوئے طبقے کے لیے آٹے اور چینی کی قیمتوں پر نظرثانی کی سمری منظور کی گئی، آٹیکے20 کلو

کیتھیلیکی قیمت 950 روپیسے کم کرکے 800 روپے اور چینی کی قیمت 85 روپے سیکم کرکے 70 روپے فی کلوکرنیکی منظوری دی گئی، ویجی ٹیبل گھی پر 180 روپے فی کلو سبسڈی دینیکی بھی منظوری دی گئی۔اعلامیہ ای سی سی کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کی مئی،جون تک توسیع کی بھی منظوری دے دی گئی، رمضان ریلیف پیکج کیتحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائیضروریہ کی فروخت جاری رکھنیکی اجازت بھی دی گئی ہے۔اجلاس میں پاسکو اور پنجاب کو اضافی گندم خریدنے کی منظوری دے دی گئی، ای سی سی کے مطابق پاسکو نے 1.20 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے اور پنجاب نے 3.5 ملین میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔پاسکو کو 0.50 ملین میٹرک ٹن اور پنجاب کو ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریداری کی اجازت دی گئی ہے، پاسکو 28.50 ارب روپے اور محکمہ خوراک پنجاب 145.50 ارب سیگندم خریدیگا۔ای سی سی نے ملکی طلب کے مطابق 3 ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنیکی بھی اجازت دے دی ہے۔اجلاس میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کیلییسپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button