اسلامک کارنر

جوں ہی گھر میں داخل ہو ں تو سورۃ اخلاص پڑھا کرو

اردو نیوز! انصار میں ایک صاحب مسجد قبیٰ میں نماز پڑھاتے تھے ان کا معمول تھا کہ وہ ہر رکعت میں پہلے سورۃ اخلاص پڑھتے پھر اور کوئی سورت کی تلاوت فرماتے لوگوں نے اس بات پر اعتراض کیا کہ سورۃ اخلاص پڑھانے کے بعد اسے ناقافی سمجھتے ہوئے اس کے ساتھ دوسری سورت مبارکہ کی تلاوت کرتے ہیں یہ بات درست نہیں یا تو سورۃ اخلاص کو پڑھیں یااسے چھوڑ کر کسی اور سورۃ کی تلاوت کریں۔

انہوں نے بڑے تہمل سے الزام کو سنا اور ملامت سے فرمایا میں اس کو نہیں چھوڑ سکتا تم کسی اورکو امام بنانا چاہو تو تمہیں آزادی ہے ۔لوگوں کو انکی جگہ کسی اور کو امام بنانا منظور نہیں تھا ۔ آخر یہ معاملہ آپﷺ کی عدالت پہنچا تو آپﷺ نے دریافت فرمایا کیا معاجرہ ہے کیوں ان لوگوں کی بات کو نہیں مانتے ہو تمہارے ساتھی جو چاہتے ہیں قبول کرلو انہوں نے جواب میں عرض کی اے اللہ کے رسول اللہ ﷺ مجھے اس سورت سے بہت محبت ہے میں اس کو نہیں چھوڑ سکتا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تمہاری اس محبت نے تمہیں جنت میں داخل کردیا ۔یہ واقعہ بخاری شریف حضرت انس ؓ سے مروی ہے ۔نبی کریمﷺ نے ایک شخص سورت اخلاص کی تلاوت کرتے ہوئے سن کر فرمایا کہ واجب ہوگئی ۔ حضرت ابو ہریرہ ؓ نے پوچھا کیا

واجب ہوگئی آپﷺ نے فرمایاجنت اسی طرح مستند احمد کی ایک اور حدیث آپﷺ نے فرمایا جو شخص اس پوری سورت کو دس مرتبہ پڑھ لے گا اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں ایک محل تعمیر کردے گا ۔ حضرت عمر ؓ نے فرمایا یا رسول اللہﷺ پھر تو ہم بہت سے محل بنوا لیں گے آپﷺ نے فرمایا رب العالمین اس سے بھی زیادہ اور اس سے بھی اچھا دینے والا ہے ۔ اسی طرح حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی یہ روایت بخاری مسلم اور دوسری قطب احادیث میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک صاحب کو ایک مہم میں سردار بنا کر بھیجا پورے سفر کے دوران ان کا یہ معمول رہا کہ نماز میں وہ سورۃ اخلاص پر قرات کا خاتمہ کرتے تھے ۔ واپسی پر ان کے ساتھیوں نے آپﷺ سے اس کا ذکر کیا آپﷺ نے فرمایا کہ ان سے پوچھو کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں

جب ساتھیوں نے استبصار کیا تو جواب ملا کہ اس سورت مبارکہ میں رحمٰن کی صفت بیان کی گئی ہے لہذا اس کا پڑھنا مجھ کو محبوب ہے جب آپ کو یہ بات بتائی تو آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ان کو خبر دیدو کہ اللہ بھی انکو محبوب رکھتا ہے ۔ اگر سوتے وقت یہ سورت پڑھی جائے تو انسان ہر شے سے محفوظ ہوجاتا ہے ۔ حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ آپﷺ نے فرمایا کہ تو سونے سے پہلے اگر سورت فاتحہ اور سورت اخلاص پڑھ لے م۔وت کے سوا ہر چیزسے محفوظ ہوجاتا ہے ۔اللہ کے کلام میں بہت ہی طاقت ہو تی ہے اور یہ ایمان ہر مسلمان کا ہے۔ہر مشکل اور پریشانی کے حل کا مجرب وظیفہ صبح فجر کی نماز کے بعد 3مرتبہ سورۃ یٰسین شریف پڑھیں۔ اول آخر 3،3مرتبہ درود شریف۔

پھر خلوص نیت سے اپنے مقصد دے متعلق دُعا کریں۔ اجازت شرط ہے رزق کی بندش کے خاتمے کے لئے سورۃ مزمل 41مرتبہ روزانہ اول آخر 11-11مرتبہ درود شریف کم از کم 11دن، زیادہ سے زیادہ 41دن ۔ وقت مقرر کر کے پڑھیں۔کاروبارکی بندش کے خاتمے کے لئےسورۃ مزمل 41مرتبہ روزانہ اول آخر 11-11مرتبہ درود شریف کم از کم 11دن، زیادہ سے زیادہ 41دن ۔وقت مقرر کر کے پڑھیں۔ اچھی نوکری کے حصول کے لئے سورۃ مزمل 41 مرتبہ روزانہ اول آخر 11-11مرتبہ درود شریف کم از کم 11دن، زیادہ سے زیادہ 41دن ۔وقت مقرر کر کے پڑھیں۔ بندش رشتہ کے خاتمے کے لئے سورۃ مزمل 41مرتبہ روزانہ اول آخر 11-11مرتبہ درود شریف کم از کم 11دن، زیادہ سے زیادہ 41دن ۔ وقت مقرر کر کے پڑھیں۔

بیرون ملک سفر کی بندش کے خاتمے کے لئے سورۃ مزمل 41مرتبہ روزانہ اول آخر 11-11مرتبہ درود شریف کم از کم 11دن، زیادہ سے زیادہ 41دن ۔ وقت مقرر کر کے پڑھیں۔ گمشدہ چیز کی واپسی کے لئے اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاْجِعُوْنَ313 مرتبہ پڑھیں۔فجر کے بعد اور مغرب کے بعد اول و آخر 3-3 مرتبہ درود شریف۔ یہ عمل اس جگہ بیٹھ کر پڑھیں جہاں سے چوری ہوئی ہے یا چیز گم ہوئی ہے۔کم از کم 11 دن، 21 دن زیادہ سے زیادہ 41 دن ۔ اجازت شرط ہے چور معلوم کرنے کا خاص وظیفہ یَاْ خَبِیْرُاَخْبِرْ نِیْ1100مرتبہ پڑھیں اور بغیر بات کئے سو جائیں۔ اسی رات یا پھر 11دن رات کے اندر اگر چور کا معلوم ہونا بہتر ہو گا تو چور معلوم ہو جائے گا۔ 11دن تک عمل کریں۔ اجازت شرط ہے

استخارہ کا خاص عمل یَاْ خَبِیْرُاَخْبِرْ نِیْ1100مرتبہ پڑھیں اور بغیر بات کئے سو جائیں۔ اسی رات یا پھر 11دن کے اندر ہمارے لئے جو کچھ بہتر ہو گا، وہ بذریعہ خواب معلوم ہو جائے گا۔11دن تک عمل کریں۔ اجازت شرط ہے دشمن کی ذلت کے لئے مجرب وظیفہ اگر دشمن جان کا نقصان کرنا چاہے یَاْ قَھَّاْرُ یَاْ جَبَّاْرُ 2100مرتبہ روزانہ وقت مقرر کر کے دشمن کے تصور کے ساتھ بغیر درود شریف ۔41دن جاری رکھیں۔ نا جائز کرنے کی صورت میں زبردست نقصان ہو گا۔ اجازت لازمی ہے جن، جادو سے حفاظت کے لئے مجرب وظیفہ یَاْ حَاْفِظُ یَاْ حَفِیْظُ کثرت سے پڑھیں۔ خواتین ایام مخصوصہ میں کثرت سے ورد کریں۔یہ خواتین کے لئے مخصوص ایام میں زبردست حصار ہے۔

اجازت شرط ہے سخت مشکل کے لئے خاص وظیفہ اِیَّاْکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاْکَ نَسْتَعِیْنُ1100 مرتبہ وقت مقرر کر کے اول و آخر 11-11مرتبہ درود شریف۔ چلتے پھرتے کثرت سے پڑھیں۔ اجازت ضروری ہے سخت اور لا علاج امراض کا علاج سورۃ فاتحہ زعفران سے لکھ کر آب زم زم میں ڈال دیں۔ ایک تعویذ شہد میں ڈال دیں۔ سورۃ فاتحہ روزانہ 41مرتبہ پڑھ کر شہداور آب زم زم پر دم کر کے پئیں۔ یقینی شفاء ہو گی۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button