پاکستان

سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا لائو لشکر کیساتھ دورہ ناکام، متاثرین کا راشن لینے سے انکار ، عوام کا شدید احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)تحصیل پروآ میں سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا لائو لشکر کیساتھ دورہ ناکام ہو گیا،سینکڑوں سیلاب متاثرین نے سیلابی صورتحال میں غائب رہنے ، امداد نہ دینے ، سرکاری سطح پر پارٹی بنیاد پر لسٹیں بنانے اور متاثرین کو ملنے والی امداد و راشن کی غیر منصفانہ اور سیاسی بنیادوں پر تقسیم پر عوام کا بھرپور احتجاج کیا ، مشتعل متاثرین نے راشن لینے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈہ پور کی پولیس اور انتظامیہ نے خلاصی کرائی مشتعل افراد نے علی امین پر حملہ آور ہونے کی بھی کوشش کی، راشن دئیے بغیر واپس چلے گئے ،مظاہرین نے ڈگری کالج کے سامنے آگ جلا کر انڈس ہائی وے بلاک کر دیا، انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے خلاف نعرے بازی کی گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئیں۔ بعد ازاں عمائدین کی منت سماجت پر مشتعل متاثرین منتشر ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button