پاکستان

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سمیت دو اراکین اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

پشاور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے دو اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا اور صوبائی وزیرخزانہ نے تصدیق کردی۔خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے تصدیق کی کہ اراکین صوبائی محمد فہیم اور سلطان خان پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر سیاست دان اپنے مستقبل اور پسند کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتا ہے۔تیمور جھگڑا نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ رکن صوبائی اسمبلی محمد فہیم کافی عرصہ پہلے پارٹی چھوڑ چکے ہیں اور ان کا موجودہ بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔پی ٹی آئی کے چارسدہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیرقانون سلطان محمد خان نے پارٹی سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اے این میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور (آج) ہفتہ کو اس کا اعلان کروں گا۔سلطان محمد خان نے کہا کہ خاندان اور اپنے حامیوں سے طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کر لیا ہے اور باقاعدہ طور پر اے این پی میں شامل ہوجاں گا۔پی ٹی آئی سے علیحدگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تفصیلات پریس کانفرنس میں بتادوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button