اسلامک کارنر

ان تین اوقات میں کی گئی دعا ضرور قبول ہو تی ہے،جانیں وہ کون سے اوقات ہیں

ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کر تے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فر ما یا جن دنوں میں سورج طلوع ہو تا ہے ان میں افضل ترین دن جمعہ کا دن ہے اسی دن میں آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا ، اسی دن دنیا میں انہیں اتارا گیا اور اسی دن میں ان کی توبہ قبول ہو ئی اور اسی دن ان کی و ف ا ت ہو ئی جمعہ کے دن ہی قیا مت قائم ہو گی۔ اور جنوں و انسانوں کے علاوہ ہر ذی روح چیز ق ی ا م ت

کےخوف سے جمعہ کے دن صبح کے وقت کان لگاکر خاموش رہتی ہےیہاں تک کہ سورج طلوع ہو جا تا ہے اس دن میں ایک ایسی گھڑی ہے جس گھڑی میں کوئی بھی مسلمان نماز پڑھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اپنی کوئی بھی ضرورت مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری فر ما دیتا ہے حجرت ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ روایت کر تے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جمعہ کے دن کا تذکرہ کیا تو آپ ﷺ نے فر ما یا کہ اس دن میں ایک ساعت ایسی ہے کہ کوئی مسلمان بندہ کھرا ہو کر نماز پڑھے اور اس ساعت میں جو چیز بھی اللہ سے مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اسے عطا کر تا ہے اور اپنے ہاتھوں سے اس ساعت کی کمی کی طرف اشارہ کیا یعنی وہ وقت بہت چھوٹا ہو تا ہے ( صحیح بخاری و مسلم) فرض نماز کے بعد حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا کہ کونسی دعا زیادہ قبول ہو تی ہے آپ ﷺ نے فر مایا رات کےآخری حصے میں اور فرض نمازوں کے بعد مانگی جانے والی دعا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button