پاکستان
گوجرانوالہ روانگی، عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی، طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے بحفاظت لینڈنگ کی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج گوجرانوالہ جلسے میں شرکت کے لئے طیارے سے روانہ ہوئے، جیسے ہی طیارہ فضا میں گیا اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی، جس پر طیارے کے کپتان نے فوراً کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا بحفاظت لینڈنگ کر لی۔ جس کے بعد سابق وزیراعظم گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لئے بذریعہ روڈ روانہ ہوئے۔