صحت و زندگی
معدہ فٹ تو صحت فٹ ، معدہ صحت مند رکھنے کا انتہائی آسان نسخہ
کراچی(یواین پی) اکثر لوگ سر درد میں چائے پینا بہتر سمجھتے ہیں اور یہ چائے ان کے سر کی تکلیف دور کرنے میں بھی بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو ایسی چائے کے حوالے سے بتانے والے ہیں جو کہ معدے کی صحت کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہیں اور ان مختلف اقسام کی چائے کا استعمال کر کے آپ معدے سے متعلق بے شمار مسائل سے چھٹکارا
بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ پودینے کی چائیپودینے میں اینٹی بیکٹیریل یعنی جراثیم کے خلاف مزاحمت کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں اور یہ مختلف انفیکشنز میں آرام بھی پہنچاتا ہے۔ پودینے کی چائے قے اور معدے سے متعلق بے شمار مسائل کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے جب کہ پودینے کی چائے دباؤ اور ذہنی بے چینی ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔