صحت و زندگی

دل کی تیز دھڑکن ، کمزوری دل کی بے چینی اور گھبراہٹ کو ختم کریں ، بیماریوں کا مستقل علاج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ہر چار میں سے ایک فرد کی موت د ل کا دورہ پڑنے سے ہو جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ دل کی بیماری کی شرح بہت زیادہ حد تک بڑھ چکی ہے۔ اس کی خاص وجہ لوگوں کے طرز زندگی ہے۔ زیادہ چکنائی والی خوراک، شراب نوشی اور فاسٹ فوڈز کی بدولت دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ دیگر امراض بھی بڑھتے جارہے ہیں۔نئی پود خالص غذا ؤں کی بجائے

ریسٹورانت اور فاسٹ فوڈ کھانوں کو پسند کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق ان کھانوں میں غذائیت کی کمی ہے اور یہ صرف جسم میں چکنائی بناتے ہیں۔ جس کی وجہ سے موٹاپا آجاتا ہے اور جو کہ ہائی کولیسٹرول کا سبب بنتا ہے۔ پھر اس سے بلڈ کی شریان میں چکنائی اکھٹی ہونے کی وجہ سے بند ہو جاتی ہیں جو کہ آخر میں دل کی بیماریوں کا سبب بن جاتی ہے۔بلڈ پریشر کا علاج دل کی دھڑکن کا تیز ہوجانا اس کا بہترین علاج یہ بھی ہے کہ سجدہ لمبا کریں ۔تیز دھڑکن اور بار بار بے ہوش ہونے سے بچاؤ کیلئے ایک ایسی دوا بتائیں گے کہ جو نہایت مفید اور لاثانی ہے ۔ اس نسخہ کی بدولت آپ کا دل لوہے کی طرح مضبوط ہوجائیگا ۔دل کی دھڑکن بھی نارمل رفتار سے چلے گی ۔ دل کی کمزوری اور تیز دھڑکن کو نارمل اور طاقت پر بنانے والے اس نسخہ کو تیار کرنے کیلئے جن اجزاء کی ضرورت ہے ان میں شامل ہے کہ آپ نے ایک کپ خالص بوائل دودھ لینا ہے آپ نے مغز تربوز لینے ہیں آپ نے مصری لینی ہے ۔ ان چیزوں کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک صاف کھرل لے لیں ایک تولہ مغز تربوز ڈال دیں جوکسی حکیم کی دکان سے مل جائیں گے پھر آپ نے اس میں پانی کا ایک چھینٹا مار کر مغز تربوز کو اچھی طرح کھرل کرلیں ۔ اس طرح سے آپ نے اس کو پیسنا ہے جب یہ بلکل باریک ہوجائے تو اس کو چمچ میں نکال لیں ۔ آپ نے جتنا باریک پیسیں اتنا ہی فائدہ ملے گا۔ مغز تربوز نہایت طاقتور ہوتے ہیں یہ دل کی کمزوری اور دل کی تیز دھڑکن کو نارمل بناتے ہیں اور دماغ کو بھی طاقت دیتے ہیں ۔ بہت اچھا قدرتی نسخہ ہے ۔ پھر آپ نے اس میں ایک چمچ پسی ہوئی مصری شامل کردیں ۔اس کو گرینڈر میں ڈال کر گرینڈ کرلیں اس کا پاؤڈر بن جائیگا اس کے بعد آ پ دوبارہ ان دونوں اجزاء کو اچھی طرح کھرل کرلیں ۔ جب یہ بلکل باریک ہوجائیں تو پھر کھرل کرنا بند کردیں۔جو مکسچر آپ نے تیار کیا تھا وہ چمچ نکال کر اس کو ایک کپ خالص بوائل دودھ میں ڈال دیں گے ۔ یہ مکسچر آپ چمچ کی مدد سے دودھ میں اچھی طرح مکس کرلیں ۔ تاکہ یہ پورا مکسچر دودھ میں حل جائیگا ۔ اس نسخہ کو ٹھنڈائی بولتے ہیں بہت اچھا اور طاقتور نسخہ ہے اور طاقت سے بھرپور یہ ٹھنڈائی تیار ہوجائیگی ا س کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ اس دودھ کو تھوڑا تھوڑا پورے دن پئیں ایک ہی با ر میں نہیں پینا دل کی کمزوری تیز دھڑکن سے پریشان مرد وخواتین لڑکیاں اور لڑکے یہ نسخہ کم از کم 11دن تک بلا ناغہ استعمال کریں۔ آپ کے دل کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button