تازہ ترین

اداکارہ ثنا خان نے مداحوں کو نصیحت کردی

شادی کے بعد فلم نگری سے کنارہ کش ہونے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان نے جھوٹ بولنے والوں کو نصیحت کردی۔

انسٹاگرام پر ثنا خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو نصیحت کی کہ "جھوٹ کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے لیکن منزل پر صرف سچ ہی پہنچتا ہے۔ ان لوگوں سے پریشان نہ ہوں جو آپ کا کردار خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو لوگ آپ کے بارے میں منفی باتیں پھیلاتے ہیں، اُن کی یہ عادت صرف اور صرف ان کے کردار کو ظاہر کرتی ہے، انسان وہی کاٹتا ہے جو وہ بوتا ہے۔”


واضح رہے کہ ثنا خان نے اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے سنہ 2020 میں بھارتی عالم دین مفتی سے شادی کی تھی۔ وہ حال ہی میں اپنے شوہر کے ساتھ سعودی عرب عمرے کی ادائیگی کیلئے بھی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button