تازہ ترینکھیل

حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انوکھا انداز، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی مسکرا اٹھیں

بگ بیش لیگ میں شامل پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا جشن منانے کا نیا اور انوکھا اندازہر کسی کو پسند آرہا ہے۔

حارث رؤف بگ بیش لیگ میں ملبورن سٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں،آج کھیلے جانے والے میچ میں انہوں نے وکٹ لینے کے بعد انوکھے طریقے سے جشن منایا،جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ویڈیو میں حارث رؤف کو وکٹ لینے کے بعداپنی جیپ سے سینٹی ٹائزر نکال کر ہاتھ پر ملنے کی ایکٹنگ کرتے اور پھر جیب سے ماسک نکال کر منہ پر لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ بگ بیش لیگ میں اب تک متعدد کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں جس کے باعث کورونا ایس او پیز کو کافی سخت کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button