تازہ ترینلائف سٹائل

روینہ ٹنڈن کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے والد معروف فلم ڈائریکٹر روی ٹنڈن انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روی ٹنڈن کو سانس کی تکلیف پر آج ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ روینہ ٹنڈن نے اپنے والد کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا” آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے، میں ہمیشہ آپ کی طرح بنی رہوں گی، میں کبھی آپ کو نہیں بھلاؤں گی، پاپا میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔”


خیال رہے کہ روی ٹنڈن نے سنہ 1963 میں "یہ راستے ہیں پیار کے” سے اپنی فلمی کریئر کا آغاز کیا اور کئی سپر ہٹ فلموں کی ہدایات دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button