تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

برطانیہ میں نیا قانون ، فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کو قید کی سزا ہونے کا خطرہ

برطانوی حکومت نے مارک زکربرگ اور دیگر سوشل میڈیا ایگزیکٹوز کی مشکیں کس دیں، نئے برطانوی قوانین کے تحت اب ان سوشل میڈیا کمپنیوں کے مالکان اور ذمہ داران کو قید کی سزا بھی ہوسکے گی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی وزیر برائے ثقافت و ڈیجیٹل میڈیا ناڈینی ڈوریئس نے کہا ہے کہ اگر فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا کمپنیاں برطانوی حکومت کی طرف سے منظور کردہ نئے ’آن لائن سیفٹی قوانین‘کی پاسداری نہیں کرتیں تو برطانیہ میں ان کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
ٹائمز ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے ناڈینی ڈوریئس کا کہنا تھا کہ ”نئے قوانین کے تحت ہم کمپنیوں کو مجبور کر دیں گے کہ وہ ممنوعہ مواد کے خلاف سخت اقدامات کریں۔ ممنوعہ مواد میں انتقامی فحش فلمیں(مردوخواتین کی ایسی فحش ویڈیوز جوان کے سابق پارٹنر تعلق ختم ہو جانے پر انتقاماً انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیتے ہیں )، فراڈ، منشیات، اسلحہ، خودکشی کی ترغیب اور تشہیر پر مبنی پوسٹس، جنسی استحصال، انسانی سمگلنگ اور دیگر اسی نوع کا مواد شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button