تازہ تریننیشنل خبریں

گورنر سٹیٹ بینک کو کتنے لاکھ تنخواہ دی جا رہی ہے؟

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کو ماہانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ ادا کی جا رہی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کے سوال پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریری جواب جمع کرایا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق رضا باقر کو ماہانہ 25 لاکھ روپے تنخواہ دی جا رہی ہے، اس کے ساتھ انہیں فرنشڈ گھر یا اس کے برابر کرایہ اور مرمتی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، ان کے پاس ڈرائیور سمیت دو گاڑیاں ہیں اور 600 لیٹر پیٹرول بھی دیا جاتا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک کو بجلی، گیس، پانی اور جنریٹر کے اخراجات فراہم کیے جاتے ہیں اور ان کے بچوں کی 75 فیصد فیس ادا کی جاتی ہے، انہیں مفت لینڈ لائن، موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی حاصل ہے۔

وزارت خزانہ کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ گورنر سٹیٹ بینک 18 ہزار تک کی تنخواہ کے چار ملازم رکھ سکتے ہیں، انہیں 24 گھنٹے سیکیورٹی کی سہولت حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button