تازہ ترینانٹرنیشنل خبریں

وہ واحد غیر ملکی حکمران جس سے ٹرمپ کا اب بھی رابطہ ہے

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدارت سے سبکدوش ہونے کے باوجود وہ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان سے اب بھی رابطے میں ہیں۔

اس بات کا انکشاف نیو یارک ٹائمز کی خاتون صحافی میگی ہبر مین نے اپنی آنے والی کتاب "دی کانفیڈنس مین” میں کیا ہے۔ انہوں نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دعووں کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ جو انہوں نے کہا ہے اور جو اصل میں ہو رہا ہے وہ بالکل مختلف ہے لیکن ٹرمپ لوگوں سے یہ کہتے رہتے ہیں کہ وہ کم جونگ ان کے ساتھ اب بھی رابطے میں ہیں۔ میگی کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان وہ واحد غیر ملکی حکمران ہیں جن کے ساتھ ان کا رابطہ ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button