تازہ تریننیشنل خبریں

جے ٹین سی پاکستان ایئر فورش میں شامل کر دیئے گئے

وزیر اعظم عمران خان نے جدیدلڑاکاطیارے جے ٹین سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی ، سربراہ پاک فضائیہ نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق جے 10سی جدید ہتھیاروں سے لیس چینی ساختہ طیارہ ہے جس کو بھارتی رافیل طیارے کا توڑ بھی کہا جاتا ہے جے10 سی لڑاکاطیارے چند روز قبل چین سے پاکستان لائے گئے تھے ۔ جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے ٹین سی میں بحری جہاز تباہ کرنے کی صلاحیت ہے ، جے 10سی بھاری حربی سامان اٹھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ، جے 10سی میں جدید ریڈار1400ٹی آر ایم نصب ہیں ،یہ طیارے 4.5پلس پلس جنریشن کے ہیں جے ٹین سی فضا سے فضا ،فضا سے زمین اور سمندر میں بھی مار کر سکتا ہے ، جے ٹین سے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button