تازہ تریننیشنل خبریں

فوج کی طاقت تب بنتی ہے جب قوم ان کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے : عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے جے ایف 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستانی قوم کی طرف سے آج اپنی مسلح افواج کو ایک پیغام دیناہے کہ ہمیں بہت اعتماد ہے کہ ہمارے پاس ایسی فوج ہے جو ہمارے ملک کا دفاع کر سکتی ہے ، ہمیں اعتماد ہے کہ کوئی بھی پاکستان کی طرف اگر میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ان کو پتا ہو گا کہ ان کو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا ، اصل میں مسلح افواج کی طاقت تب بنتی ہے جب قوم ان کے پیچھے کھڑی ہو تی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے جے 10 سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنی قوم کو مبارکباد دینا چاہتاہوں کہ تقریبا 40 سال کے بعد پاکستان میں خوشی کی لہر آئی ہے، ، 40 سال پہلے ایف 16 آئے تو بہت خوشی ہوئی کہ ہم اپنا دفاع جدید طیاروں سے کر سکتے ہیں ، اس کے بعد آج ہم نے جو جے10 سی کا مظاہرہ دیکھاہے ، اس پر مبارکباد دیتاہوں ، ہمارے دفاع میں یہ بہت بڑا اضافہ ہواہے ، اس پر چین کا شکر گزار ہوں ، قوم کی طرف سے بھی شکریہ ا دا کرتاہوں ۔وزیر اعظم کا کہناتھا کہ ہمارا ملک بڑا خوش قسمت ہے کہ ہر فیلڈ میں ماہر موجود ہیں لیکن وہ پاکستانی ملک سے باہر ہیں، جیسے جیسے پاکستان آگے بڑھ رہاہے ، معیشت مستحکم ہو رہی ہے ، ہم اپنے سسٹم ٹھیک کر رہے ہیں ، یہ ٹیلنٹ بھی پاکستان واپس آئے گا ، ملک میں ہم ہر قسم کا ادارہ بنا سکتے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پلوامہ کے بعد بالا کوٹ پر حملہ ہوا جس طرح پاکستان کا جواب تھا ، اس سے پوری دنیا میں پیغام گیا کہ ہم پوری طرح سے دفاع کیلئے تیار ہیں ۔ اصل میں مسلح افواج کی طاقت تب بنتی ہے جب قوم ان کے پیچھے کھڑی ہو تی ہے ، بڑی قربانیاں دے کر ہم نے یہ مشکل جنگ لڑی ہے اور کامیابی حاصل کی ، آمنے سامنے دشمن کی جنگ اور ہوتی ہے اور یہ جو جنگ ہماری فوج نے لڑی ہے یہ بہت مشکل کام تھا ، لیکن جس طرح ہماری مسلح افواج اور عوام نے اس کا سامنا کیا اس سے دنیا میں پیغام گیا کہ یہ وہ ملک ہے جو اپنی حفاظت کر سکتا ہے ۔

میری عمر پاکستان جتنی ہے ، آزاد ملک تب ہی آزاد رہ سکتا ہے جب وہ اپنی حفاظت کر سکتا ہو ، اپنی حکومت کی طرف سے پیغام دینا چاہتاہوں کہ ہماری ریکارڈ ٹیکس کولیکشن ہوئی ، پاکستان میں پیسہ بن رہاہے ، جیسے جیسے ہمارا پیسہ بڑھے گا تو ہماری 2ترجیحات ہوں گی ، ایک غربت کم کرناہے ، اور دوسرا ،ہم اپنے دفاع کو مزید مضبوط کرنے کیلئے خرچ کریں گے ، اصل طاقت یہ ہے کہ جنگ لڑنی ہی نہ پڑے ، لوگوں کو پتا چل جائے کہ ان کی تیاری پوری ہے ۔ میں سکوارڈن 15 کو بھی مبارک باد دیتاہوں کہ انہوں نے ریکارڈ وقت میں طیاروں پر عبور حاصل کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button