تازہ ترینلائف سٹائل

سٹیج پرفارمنس کے دوران گلوکارہ بے ہوش

”دی ماسکڈ سنگر“ کے سیزن 7 کے دوران گلوکارہ سٹیج پر دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئیں، پرفارمنس کے لیے گلوکارہ نے ایسے خاص لباس کا انتخاب کیا تھا کہ جس میں وہ ایک کیڑا لگ رہی تھیں۔

گانا گا تے ہوئے چند سیکنڈ بعد ان کا دم گھٹنے لگا کیوں کہ انہوں نے منہ پر نقاب پہنا ہوا تھا۔ وہ اچانک کھانسنے لگیں اور نیم بے ہوشی کی حالت میں گر پڑیں۔شو کے ججز اور حاضرین گلوکارہ کی غیر معمولی حالت دیکھ کر اپنی کرسیوں سے کھڑے ہوگئے۔ ججز نے فوری طور پر شو کے عملے اور میڈیکل ٹیم کو طلب کیا۔میڈیکل ٹیم نے فوری سٹیج پر پہنچ کر گلوکارہ کا نقاب اتارا اور انہیں کمرے میں منتقل کیا جہاں گلوکارہ کو طبی امداد فراہم کی گئی۔


یہ سارا منظر دیکھ کر حاضرین پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ جج نک کینن نے سٹیج پر آکر کہا کہ ہمیں شو اچانک روکنا پڑا، گلوکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے دیکھ بھال کی جا رہی ہے، ان کی صحت ہماری اول ترجیح ہے، لیکن اب شو کو شروع کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button