تازہ ترینکھیل

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ، کسے شامل کیا جائے گا ؟ جانئے

آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی” جیونیوز "کے مطابق قومی ٹی میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو کھلائے جانے کا امکان ہے جبکہ فہیم اشرف کو افتخار احمد کی جگہ موقع دیا جاسکتا ہے۔حسن علی اور فہیم اشرف انجری کے باعث پنڈی ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

ذرائع کے مطابق آل راونڈر فہیم اشرف نے آج ٹیم کے ساتھ بھرپور پریکٹس بھی کی ہے۔تاہم 2 روز قبل فہیم اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ فہیم اشرف کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button