انٹرنیشنل خبریںتازہ ترین

نوجوت سنگھ سدھو کو بڑا جھٹکا، سیٹ نہ بچاسکے

سابق کرکٹر اور بھارتی پنجاب میں کانگریس پارٹی کے صدر نوجوت سنگھ سدھو اپنی اسمبلی نشست نہ بچاسکے اور عام آدمی پارٹی (آپ) کی خاتون امیدوار سے شکست کھا گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں نوجوت سنگھ سدھو نے مشرقی امرتسر سے کانگریس کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا۔ الیکشن میں سدھو کو چھ ہزار ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے 32 ہزار 929 ووٹ لیے جب کہ ان کی حریف امیدوار جیون جیت کور نے 39 ہزار 520 ووٹ لیے۔نوجوت سنگھ سدھونے 2017 میں ہونے والے انتخابات میں اسی حلقے سے 42 ہزار ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button