تازہ تریننیشنل خبریں

میاں چنوں میں میزائل داغنے کا معاملہ، بھارت نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

بھارت کا کہنا ہے کہ ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ان کا میزائل چل پڑا جو کہ پاکستان کے ضلع خانیوال کے علاقے میاں چنوں میں جا کر گرا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ میزائل تکنیکی خرابی کی وجہ سے چلا جو کہ بہت ہی افسوسناک ہے۔ ” 9 مارچ 2022 کو روٹین کی مینٹیننس کے دوران تکنیکی خرابی ہوئی جس سے ایک میزائل داغا گیا، بھارت کی حکومت نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔”

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا ” ہمارے علم میں آیا ہے کہ یہ میزائل پاکستان کے ایک علاقے میں جا کر گرا، اگرچہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے لیکن یہ شکر کا مقام ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button