پاکستان

عمران خان بڑے لیڈر کے طور سامنے آئے اور اب کیا کام کریں گے؟ سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرنا خوش کن ہے، وہ اپنی سیاست سے

اوپر اٹھے اور ایک بڑے لیڈر کے طور پر سامنے آئے، وہ خود داری کے بیانیے کو عوام میں لے کر جائیں گے اور نئی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کریں گے۔

لگتا ہے کہ وہ قبل از وقت انتخابات کی کوشش کریں گے۔ وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے بعد نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ عمران خان نے جب قوم سے خطاب کا اعلان کیا تھا تو طرح طرح کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ پتا

نہیں کہ قوم کو کس طرح کی صورت حال در پیش ہوگی لیکن عمران خان نے ٹھہرے ہوئے لہجے میں اپنے سیاسی بیانیے کو دلیل کے ساتھ بیان کیا، یہ خوش

کن ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے اختلاف کے باوجود اسے تسلیم کیا ہے، انہوں نے ایک ایسے بڑے لیڈر کے طور پر بات کی ہے جس کو اپنے آپ پر اور قوم پر اعتماد ہو، انہوں نے بڑی لمبی جدو جہد کی ہے، کوئی دوسرا سیاسی لیڈر ان کے مقابلے میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی

حکومت کے بارے میں سوالات اٹھتے رہیں گے، لیکن آج انہوں نے اپنا جو موقف بیان کیا ہے بہت کم لوگ ہوں گےجو اس سے اختلاف کریں گے، یہ ملک

پورے قد سے کھڑا نہیں ہو پا رہا، آج بھی ہمارے اخراجات ہماری آمدن سے زیادہ ہیں، انہوں نے خود داری کے حوالے سے ہندوستان کی جو مثال دی ہے وہ

ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے اور ہمیں اس پر غور کرنا ہے، انہوں نے اس بات کو لوگوں تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ آئندہ انتخابات جلد کروانے کی کوشش کریں گے اگر قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوئی تو کل کی حکومت کیلئے مشکل صورتحال ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button