پاکستان

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کیا پیغام دیا؟ معروف اینکر پرسن کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ آج عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہونا تھا جو اب تک نہ ہو سکی ہے اور اسپیکر کا ووٹنگ کرانے کا کوئی ارادہ بھی

نظر نہیں آ رہا ہے ۔ ایسے میں معروف اینکر پرسن منیب فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ عسکری قیادت نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ اور ملاقات کر کے مناسب برتاو کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینکر پرسن منیب فاروق نے کہا دعویٰ کیا کہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم کی

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ۔ انہوں نےبتا یا کہ یہ ملاقات تقریبا35منٹ تک جاری رہی اور اس دوران وزیراعظم کو مناسب برتاو کا پیغام دیا گیا ۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں افواہوں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ عسکری ڈیپارٹمنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں

کی جا رہی ہے۔دوسری جانب جیو نیوز کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے بھی اہم ترین شخصیت کو عہدے سے ہٹانے کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔ اس سے

قبل ما ئیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل کی جانے والی پٹییشن کے بقول عمران خان نے ملک کی

انتہائی اہم شخصیت کو برطرف کردیا ہے ابھی تک کوئی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہے۔تاہم کامران خان نے ہی کچھ دیر بعد تصدیق کی کہ یہ خبر درست نہیں

ہے۔ابھی تک کوئی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہے۔تاہم کامران خان نے ہی کچھ دیر بعد تصدیق کی کہ یہ خبر درست نہیں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button