سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان سے کھل کر والہانہ محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے، اس دوران ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی جھلکیاں بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔
ان سب میں پی ڈی ایم کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف کے ہم شکل کی ویڈیو بھی کافی وائرل ہو رہی ہے۔
Karachittes bring Fake SS from Daraz in the protest. 🤣😂 #BajwaSurrender pic.twitter.com/kie929nUQ5
— Muneeb (@Muneebable) April 10, 2022
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ہونے والے مظاہرے میں جہاں عوام کے بڑی تعداد میں شرکت نے سب کو حیرت میں مبتلا کیا وہیں ڈمی شہباز شریف نے بھی توجہ حاصل کر لی۔
10 سیکنڈز کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈمی شہباز شریف عوام میں موجود ہیں جبکہ نوجوانوں کی جانب سے ردعمل دیا جا رہا ہے۔
گلے میں پھولوں کا ہار، سفاری سوٹ اور چہرے کے تاثرات بھی بالکل اصل شہباز شریف جیسے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔