معدہ کی گرمی اور السر کو جڑ سے ختم کریں،معدہ کی گرمی اور تیزابیت کو ہمیشہ کیلئے ختم کریں
ہمارے بیمار ہونے کے پیچھے بے شمار اسباب ہیں ان اسباب میں ایک بہت بڑا سبب ہمارے برتن ہیں اگر آپ لوگ بہترین صحت چاہتے ہیں ۔ جو بیماریوں سے پریشانیوں سے تکالیف سے بلکل صاف ہو تو اس کیلئے ہمیں بہترین ضابطہ اللہ تعالیٰ نے دیا اور پیارے پیغمبرﷺ نے اس پر عمل کرکے دیکھا اس پر عمل کرنا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں بہت سی رہنمائی فرمائی ہے یہ قرآن ہمارے لیے رہنمائی ہے جو ہمیں بتاتا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی کو کس طریقہ پر گزارنا چاہیے ہمارے بیمار ہونے کے پیچھے بہت بڑا سبب ہمارے برتن ہیں۔
آج ضرورت اس بات کی ہے ہم اس قرآن سے یہ بات جاننے کی کوشش کریں ان برتنوں کا ہمارے جسموں اور صحت پر کیا اثرات ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس قرآن میں ہمارے بارے میں فرمایا ہم نے آدم کو مٹی سے پیدا کیا اور آدم کو واپس بھی مٹی میں لٹایا ۔ قیامت والے دن اسی مٹی سے دوبارہ اٹھانا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ہماری تخلیق مٹی سے کی قیامت والے دن بھی اسی مٹی سے اٹھایا جانا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ہمارے اندر جو ضروریات تھیں ان ساری ضروریات کو مٹی میں ہی رکھا ہے ۔ بدن مٹی سے بنا ہے اس کیلئے اللہ تعالیٰ نے ساری ضروریات کو مٹی سے پورا کیا ۔ انسان دو چیزوں سے مل کر بنتا ہے ایک مٹی دوسری روح ہے ۔ روح عمل ربی ہے وہ عالم ارواح سے آئی ہے واپس آسمان کی طرف لوٹ جانا ہے اس روح کیلئے جتنی چیزوں کو پیدا کیا وہ آسمان سے ہی ساری چیزوں کو اُتار ہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے زیتون کی قسم کھائی انجیر کی قسم کھائی ۔
پہاڑ کی قسم کھائی اس شہر کی قسم جہاں پیارے پیغمبرﷺ رہا کرتے تھے ۔ یہ بھی قسم ہے کہ ہم نے انسان کو سب بہترین طریقے پر پیدا فرمایا ۔ جب ہم سب سے بہترین ہیں آج پوری دنیا میں سب سے زیادہ بیمار کیوں ہیں۔ جتنی مخلوقات کو دیکھ لیں پرندوں کو دیکھیں پوری دنیا میں آپ کو کسی ملک میں آپ جیسے انسان بیمار کبھی جانور بیمار نظرنہیں آئیں گے ۔ کبھی آپ نے سنا چالیس بکرے اکٹھے پڑے ہیں کہ ان کے گردے خراب ہوگئے ہیں ۔ جب ہم اشرف المخلوقات ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ پوری دنیا میں کسی براعظم میں چلے جائیں آپ کو ہر جگہ پر بیمار نظرآئیں گے انسان ہی نظر آئیں گے ۔
انسانوں کو جو رہنمائی قرآن دیا گیا تھا اس کو چھوڑ دیا ہے ۔سلوراور پلاسٹک کے برتن جس میں کھانا کھاتے ہیں وہ ہمارے جسم میں جاتے ہیں بہت سی بیماریوں کا باعث بنتی ہے ۔ آپ پلاسٹک کا برتن لیکر آتے ہیں کینسر کی سب سے بڑی وجہ یہی پلاسٹک کے برتن ہیں۔ جب ہم پچاس سال پیچھے چلے جائیں جب ہر چیز مٹی کی تھی تب بیماریاں بھی کم تھے ۔ ہماری اصل فطرت مٹی ہے ہم اگر مٹی کے برتنوں میں کھانے پکا کر کھائیں تو کئی بڑی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ جو بندہ فطرت کے قریب آئیگا وہ ساری خوبیاں کو پائے گا جو ان سے دور ہوجائیگا وہ تکلیفوں بیماریوں میں مبتلا ہوجائیگا