دورانِ حمل ثانیہ سیب کھاتی تھی تاکہ بچہ گورا پیدا ہو ۔۔ شعیب ملک نے اپنی بیوی سے متعلق کون سی 3 عجیب باتیں بتائیں؟
شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا دونوں ہی اپنے کھیل میں ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ثانیہ ٹینس میں اور شعیب کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں۔ ان کے فینز کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔ ثانیہ کے کھیل کو بھی دنیا بھر میں خوب پسند کیا جاتا ہے۔ کچھ روز قبل کرکٹر شعیب ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام شانِ سحور میں شرکت کی۔ اس شو میں اپنے کھیل اور نجی زندگی سے متعلق کئی باتیں بھی کیں۔
شعیب ملک نے بتایا کہ: ” میری والدہ ثانیہ کے حمل کے دوران اس کو زیادہ سے زیادہ سیب کھلاتی تھیں تاکہ ہونے والا بچہ گورا پیدا ہو۔” ان کی ساس کا ٹوٹکا کام کر گیا لہذا آپ سب خواتین کو بھی سیب کھانے کا مشورہ دے رہا ہوں۔
اس کے علاوہ شعیب نے مزید کہا کہ: ” ثانیہ اور میں ایک دوسرے کے آسرے پر نہیں رہتے، لیکن اگر میں کسی بات پر اڑ جاؤں تو میں بہت ضدی ثابت ہوتا ہوں۔ مجھے پتنگ اڑانا بہت پسند ہے۔ لیکن اگر میں 2 دن سے زیادہ کسی بھی کام کو کرنے لگ جاؤں اور دیگر چیزوں کو وقت نہ دوں تو ثانیہ برا مان جاتی ہے اور میں اس سے ڈرتا ہوں۔ کوئی بھی شادی شدہ عورت اپنے شوہر کو اس کا پسندیدہ شوق پورا کرنے سے نہ روکے، وہ شوق جس کا کوئی نقصان نہ ہو، یا وہ شوق جس میں کوئی برائی نہ ہو۔ ایسے ہی ایک رشتہ کامیاب ہوتا ہے۔
دوسرے بچے سے متعلق بات کرتے ہوئے شعیب نے کہا کہ میری بیوی ایک کھلاڑی ہے اور جیسے میں یہ بات پسند نہیں کروں گا کہ کوئی مجھے کھیلنے سے روکنے کا کہے، اسی طرح ثانیہ کے لیے بھی یہ مناسب نہیں ہوگا لہذا اس بات کا فیصلہ ان پر چھوڑ دیا ہے کہ وہ جب تک چاہیں اپنا کیریئر جاری رکھیں باقی جو اللہ کی مرضی۔ ”