میں نے منت مانی تھی کہ بال نہیں کاٹوں گی جب تک کعبہ نہ چلی جاؤں ۔۔ وہ وقت جب زرتاج گل عمرہ کی ادائیگی کا بتاتے ہوئے رو پڑیں
لپاکستان کی سابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کی پی ٹی وی کے پروگرام سے پرانی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عمرہ ادائیگی سے متعلق بات کرتی ہیں۔
زرتاج گل ریاض الجنہ کا ایک واقعہ سناتی ہیں جس دوران ان کے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔
تین منٹ پندرہ سیکنڈز کی مختلف ویڈیو کلپ میں وہ کہتی ہیں کہ اللہ سب کی بیٹیوں کو سلامت رکھے کیونکہ وہ سب کے لیے بہت خاص ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی خوشیوں میں اپنے حلقے کے ورکرز کو شامل کیا۔ زرتاج گل نے انٹرویو میں کہا کہ میں نے اور میری بیٹی نے عمرہ پر جانے کا ارادہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے منت مانی تھی کہ اپنے بالوں کو قینچی نہیں لگاؤں گی جب تک میں پورا عمرہ نہیں کرتی۔
آگے چل کر سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے انٹرویو میں کہا تھا کہ خدا وہ وقت کب لائے گا کہ جب سب باآسانی عمرہ ادا کر سکیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب میں نے خانہ کعبہ کے غلاف کو پکڑا تھا تو اور اس دوران اپنی مانگی گئی دعا کو یاد کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ خانہ کعبہ کی چادر کے صدقے ہر بیٹی کی عزت اپنے ہاتھ میں محفوظ رکھنا۔