پاکستان

چور کے نعرے بھی لگائے اور ۔۔ عمران خان کے وزیرِاعظم نہ رہنے اور لوگوں کے احتجاج پر جمائما نے کیا کہا؟

عمران خان اب پاکستان کے وزیرِاعظم نہ رہے، لیکن اب بھی ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں کوئی کمی نہ آئی۔ کل ملک بھر سے لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور ان کا ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا۔ صرف پاکستان بھر میں ہی نہیں بلکہ ملک سے باہر بھی لاکھوں لوگ سراپا احتجاج ہوئے اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔ وہیں لندن میں ایون فیلڈ کے سامنے بھی لوگوں نے احتجاج کیا اور نعرے بلند کیے: ” قاسم کے پاپا چور ہیں، مریم کے پاپا چور ہیں، سلمان کے پاپا چور ہیں، بلاول کے پاپا چور ہیں۔ ”

اس ویڈیو کو مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی اسمبلی سنتوش کمار کی جانب سے شیئر کیا گیا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ: ” ایون فیلڈ کے سامنے ہجوم نعرے لگا رہا ہے "ٹیرین کا پاپا چور ہے، قاسم کا پاپا چور ہے، سلمان کا پاپا چور ہے” عمران خان لاڈلی اولاد ہے۔ ”

اسی ویڈیو کے جواب میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما سمتھ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ہیش ٹیگ پُرانا پاکستان لکھا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے جواب پر کمنٹ آف کر دیے، لیکن پھر بھی لوگ قوٹ کا آپشن چنتے ہوئے ان کے کمنٹ کا جواب دے رہے ہیں۔

جمائما کا یہ کمنٹ دو معنیٰ ثابت ہو رہا ہے۔ ایک طرف وہ پُرانا پاکستان کا پتہ دے رہی ہیں تو دوسری طرف ان کا اشارہ عمران خان کے برطرف ہونے کے منافی بھی ہے۔

جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کے لیے کہا کہ: ” اچھا اور معزز آدمی۔۔ عمران خان صرف اپنے ملک کیلئے اچھے سے اچھا کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔ میرے بہنوئی عمران خان ایک اچھے اور عزت دار آدمی ہیں۔ بطور وزیراعظم ان کا ریکارڈ بالخصوص دور حاضر کے سب سے بڑے مسئلے پر غیر معمولی ہے۔ ”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button