پاکستان

ماں نے ان سے بیٹی کے کان میں اذان دینے کو کیوں کہا؟ علی محمد خان کی زندگی سے متعلق چند ایسی باتیں جو آپ بھی جاننا چاہیں گے

سوشل میڈیا پر ان دنوں ان پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی باز گشت کافی ہو رہی ہے مگر انہی سیاست دانوں نے کچھ ایسے دبنگ اقدامات کیے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

علی محمد خان ویسے تو پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکنان میں سے ایک ہیں لیکن گزشتہ روز تنہا اسمبلی میں کھڑے عمران خان کا دفاع کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین سمیت پاکستانی عوام انہیں نے حد سراہ رہی ہے۔

1977 میں پیدا ہونے والے علی محمد خان نے مردان کے ایک باشعور گھرانے میں آنکھ کھولی، جبکہ مردان سے ہی سیاسی میدان میں قدم رکھا اور قومی اسمبلی میں کامیابی کے ساتھ اپنے علاقے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

علی محمد خان ایک تعلق ایک پٹھان گھرانے سے ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے اپنے علاقے میں گراں قدر خدمات کی بنا پر شہرت حاصل کی ہے۔

علاقے میں جب کبھی کوئی فوتگی ہوتی ہے یا کوئی شہید ہوتا ہے تو خود اس گھر میں جاتے ہیں تو تعزیت کرتے ہیں، علی محمد خان نے ایک اسکول کو دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے گونگے طہرے طالب علموں کو سراہا۔ انہوں نے ایک طالب علم سے سوال بھی پوچھا جس پر طالب علم نے جواب دیا اور علی محمد خان اسے سراہا۔

علی محمد خان اپنے بیٹے اور بیٹی سے بے حد محبت کرتے ہیں جبکہ ہر 14 اگست اپنے بچوں کو جھنڈے دلانے لے کر جاتے ہیں۔ جبکہ اپنی بیٹی ماہ نور علی خان کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہیں، جس میں بیٹی سے محبت کا اظہار بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

علی محمد خان کے ساتھ ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔ سننے کی صلاحیت سے محروم 3 سالہ کشف نے جب پہلی مرتبہ سننا شروع کیا تو والدہ کی آنکھوں میں آنسوں اور چہرے پر خوشی تھی۔

والدہ نے علی محمد خان کو نہ صرف اپنا بھائی تصور کیا بلکہ یہ خواہش کا اظہار بھی کیا کہ بیٹی کے کان میں سب سے پہلی آواز بھائی ہی دیں گے، اور وہ آواز تھی اذان کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی محمد خان نے 3 سالہ کشف کے کان میں اذان دی۔ علی محمد خان اس مشکل وقت سے بھی گزر کر آئے ہیں جب پارٹی میں انہیں اہمیت نہیں ملتی تھی مگر اس سب میں انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے لیڈر کا اعتماد حاصل کرنے میں جی جان لگا دی۔

یہی وجہ ہے کہ آج سوشل میڈیا صارفین علی محمد خان کو عمران خان کا بہترین ساتھی تصور کر رہے ہیں۔ اور رشک کر رہے ہیں کہ ساتھی ہو تو علی محمد خان جیسا ہو جو آخری وقت تک ساتھ نبھائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button