پاکستان

کس نے عمران خان کی اسلام آباد کال کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا

پشاور ( آن لائن)پشاور ٹردرز چیمبر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد کال پر پاکستان کی عوام کیساتھ مل کر پاکستان میں بیرونی مداخلت اور رجیم چینج کے خلاف آواز اٹھانے پر چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد کال کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیاسینئر تاجر رہنما و سماجی کارکن چیف ایکزکٹو ٹردرز الائنس فیڈریشن کے پی کے و صدر پشاور ٹردرز چیمبر غلام بلال جاوید کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں

جو اس وقت بیرونی مداخلت ہوئی ہے اور رجیم چینج کیا گیا ہے اس کی مزمت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں،غلام بلال نے کہا کہ ملک ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اس مشکل گھڑی میں پشاور کی تاجر برادری بھی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اجلاس میں سابق میمبر کینٹ بورڈ غلام حسین چاند بابر،بابائے تاجران امین حسین بابر،جزل سیکڑی ٹردرز الائنس منور خورشید،ایڈیشنل چیرمین ٹردرز الائنس حسنین شیراز،سابق ایم پی اے عارف یوسف اور دیگر نے شرکت کی،حسنین شیراز نے کہا کہ پشاور ٹردرز چیمبر کے صدر غلام بلال جاوید کے اس فیصلے کے بعد کے پی کے کی تمام تاجر تنظیمیں پاکستان کی اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا جلد اعلان کریں گی،حسنین شیراز نے کہا کہ ہم غلام بلال جاوید کے اس جرتمندانہ فیصلے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اپنے لیڈر کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button