پاکستان

تحریک انصاف کو ایک بار پھر بڑا دھچکا ، نور عالم نے قومی اسمبلی میں بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف رکن نورعالم خان نے دوہری شہریت رکھنے والوں ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کا بل پیش کرتے ہوئے کہا جو بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل لایا گیا تھااس کی حمائت کریں گے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم نے دوہری شہریت رکھنے والوں ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کا بل پیش کر دیا ہے۔ اس موقع پر نور عالم نے کہا

ہے کہ دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی حمائت نہیں کریں گے دوہری شہریت والوں کو ووٹ کا حق دینے کے حامی وہ ہیں جو لیڈروں کو چندہ دیتے ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ یہ بل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیج دیا جائے جبکہ اسپیکر نے بل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھیج دیا ہے اس موقع پر جی ڈی اے کے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر نے کورم کی نشاندہی کر دی اسپیکر کی جانب سے گنتی کروانے پر حکومت کورم کرنے میں نام رہی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button