پاکستان

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا

چلاہور(این این آئی) پنجاب میں محکمہ تعلیم نے یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی محکمہ تعلیم پنجاب نے یکم جون سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔محکمہ تعلیم نے بچوں کو گرمی کی چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کی ہدایت جاری کر دی، پہلی سے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان بھی 31 مئی سے قبل کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا، سرکاری اسکولوں کے بچوں کو نیا سلیبس

گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔چھٹیوں کے بعد یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کی چھٹیوں کا نوٹفیکیشن آئندہ ہفتہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button